عرس :دومقامات پر محافل سماع ، داتا گنج بخشؒ کو خراج عقیدت
کشف المحجوب رشد و ہدایت کا سرچشمہ:علی ڈار ، احسان بھٹہ، پیر اسرار الحق کاخطاب
لاہور (سیاسی نمائندہ)حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر دومقامات پر محافل سماع کاانعقاد کیاگیا۔سردار چپل چوک میں محفلِ سماع پر مہمانِ خصوصی اظہارمشیر وزیر اعلیٰ پنجاب علی ڈار نے کہاحضرت علی ہجویریؒ کی تعلیمات اور فلسفہ محبت و اخوت آج بھی ہماری انفرادی و اجتماعی زندگیوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں ۔محفلِ سماع میں سیکرٹری اوقاف و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈی جی مذہبی امور اوقاف حافظ انیس الرحمن، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ودیگرافسروں نے شرکت کی۔محفل میں نامور قوالوں نے کلام پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے خطاب میں خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا حضرت داتا گنج بخشؒ کی لازوال تصنیف کشف المحجوب رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر خواجہ پیر اسرار الحق چشتی کے آستانہ پر روح پرور محفلِ سماع میں مسلم لیگ (ق) کے وفد نے ندیم پہلوان کوآرڈینیٹر وزارت صنعت و تجارت پنجاب کی زیر قیادت خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ پیر اسرار الحق چشتی نے روحانی تربیت، محبت، اخوت، امن اور انسانیت کی خدمت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments