موٹر سائیکل چور پکڑا گیا

موٹر سائیکل چور پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو خالق نگر سے ٹریس کرکے اس سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے ، نشہ پورا کرنے کیلئے وارداتیں کرتا تھا ،ملزم نے گزشتہ روز بھی 2 موٹر سائیکلیں چرائی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...