تالاب سرائے میں جھگڑا ،فائرنگ دکاندار شدید زخمی،ہسپتال منتقل

تالاب سرائے میں جھگڑا ،فائرنگ  دکاندار شدید زخمی،ہسپتال منتقل

لاہور (کرائم رپورٹر )مانگا منڈی کے علاقے تالاب سرائے میں دکان پر موبائل پیکیج نہ لگانے پر تلخ کلامی ہوئی ،مسلح شخص ساجد بھٹی نے فائرنگ کر دی ۔دکان کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

جبکہ دکاندار بازو پر گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی، زخمی محبوب کو فوری طبی امداد کے لیے مریم نوازہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیاجائیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...