امیرالدین میڈیکل کالج ، جدید ڈیجیٹل اناٹومی ٹیکنالوجی کا افتتاح

امیرالدین میڈیکل کالج ، جدید ڈیجیٹل اناٹومی ٹیکنالوجی کا افتتاح

لاہور (سٹاف رپورٹر )امیر الدین میڈیکل کالج سرکاری شعبے میں ورچوئل باڈی ڈسیکشن متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا۔

 میڈیکل تعلیم کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے 15ملین سے جدید ڈیجیٹل اناٹومی ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ اس جدید لیب کا باقاعدہ افتتاح پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ جدید نظام مخیر حضرات کے تعلیمی و تحقیقی تعاون سے ادارے کو فراہم کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...