بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب پارک زبوں حالی کاشکار
لاہور (سٹاف رپورٹرسے )لاہور میں سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب پارک اپنی افتتاحی تقریب کے کچھ عرصے بعد ہی زبوں حالی کی تصویر بن گیا ہے ۔
تزئین و آرائش کے متعدد منصوبے ادھورے پڑے ہیں ، صفائی، گرین ایریاز اور بنیادی سہولتوں کی حالت بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ پارک کے مختلف حصوں میں انتظامی غفلت کے آثار نمایاں ہیں اور شہری اب اس کی فوری بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔روزنامہ دنیا سروے کے مطابق سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب وحدت روڈ، اولڈ مسلم ٹاؤن میں قائم پارک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اپنی اصل خوبصورتی کھوتا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments