پاکستان، ترکیہ سعودیہ معاہدہ خوش آئند :جمعیت اہلحدیث

پاکستان، ترکیہ سعودیہ معاہدہ خوش آئند :جمعیت اہلحدیث

تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور دفاعی تعاون قابلِ تحسین :ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے ‘‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے ’’ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، سلامتی، دفاعی تعاون اور اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات، اخوت، بھائی چارے اور اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتے قائم ہیں، جبکہ تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور دفاعی تعاون قابلِ تحسین ہیں۔

جمعیت اہلحدیث پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر مثبت اور تعمیری کوشش کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، فرمانروا ملک سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سیر عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اسلامی دنیا کے باہمی اتحاد، اعتماد اور مشترکہ دفاع کے جذبے کو مزید تقویت دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...