ٹریفک پولیس :دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف مہم شروع

ٹریفک پولیس :دھواں چھوڑنیوالی  گاڑیوں کیخلاف مہم شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)شہرسے سموگ کے تدارک کیلئے ٹریفک پولیس نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔۔۔

سموگ کا باعث بننے والی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل ،سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کاکہناہے کہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے آفیشل واٹس ایپ نمبر 03225638888 متعارف کروا دیا ہے ۔ شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیوز مذکورہ واٹس ایپ نمبر پر ارسال کر سکتے ہیں، جنکی بنیاد پر گاڑیوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...