یومِ آزادی کی تقریبات پی ایچ اے کاخصوصی پلان مرتب
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں یومِ آزادی کی تقریبات کو منفرد انداز میں منانے کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور نے خصوصی پلان ترتیب دے دیا۔۔۔
تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب رات بارہ بجے چار مقامات پر آتش بازی کی جائیگی جبکہ مینار پاکستان کو سبز اور سفید روشنیوں سے روشن کیا جائے گا۔ایم ڈی پی ایچ اے نے کہا کہ آتش بازی کے مقامات میں مینار پاکستان، جاتی امرا، کاہنہ اور گلشن اقبال پارک شامل ہیں۔ جشنِ آزادی کے ساتھ پی ایچ اے نے مون سون شجرکاری مہم کو بھی وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments