خراب میٹرک نتائج دینے پر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
20فیصد سے کم نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ہوگی
لاہور(خبر نگار)میٹرک کے خراب نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بورڈ کی مجموعی پاس پرسنٹیج سے کم نتائج دینے والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا ۔خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو ذاتی شنوائی کا موقع دینے کے بعد کارروائی کی جائیگی۔ سکول سربراہان کو اپنے اداروں کے میٹرک نتائج، مضامین کے حساب سے کامیابی کی شرح اور متعلقہ اساتذہ کی تفصیلات تین روز کے اندر ایجوکیشن اتھارٹی کو فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق40فیصد سے کم نتائج دینے والے اساتذہ کو پہلے ذاتی شنوائی کا موقع دیا جائے گا، جسکے بعد جرمانہ کیا جاسکتا ہے جبکہ 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، دوسرے اضلاع میں تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔اسی طرح10فیصد سے بھی کم نتائج والے سکول سربراہان کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ نتائج میں بہتری نہ لانے والے اساتذہ اور سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments