4 ماہ کامغوی بچہ بازیاب ، دو خواتین سمیت 4ملزم گرفتار

4 ماہ کامغوی بچہ بازیاب ، دو خواتین سمیت 4ملزم گرفتار

پولیس نے خفیہ معلومات پر کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب ملزموں کوقابوکرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے سے اغواہونیوالے 4 ماہ کے معصوم بچے موسیٰ کا معمہ حل، پولیس نے بچہ بازیاب کروا کر 2 خواتین سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ آپریشن ونگ اور انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس نے قاضی پارک سے اغوا میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزموں کو گرفتار کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ اغوا کے بعد ملزمہ نے بچے کو اپنے رشتہ دار کے حوالے کیا جبکہ سہیل نے بچے کو عمران ولد منظور کے سپرد کر دیا تھا۔ بعد ازاں ملزم رشتہ دار خواتین کے ہمراہ بچے کو گجرات لے جا رہا تھا کہ پولیس ٹیم نے خفیہ معلومات اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب ملزموں کو راؤنڈ اپ کر کے انکے قبضے سے چار ماہ کے مغوی بچے موسیٰ کو بازیاب کروا لیا جسے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاگیا۔ بچے کی بحفاظت بازیابی پر اہلخانہ نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بروقت کارروائی کو سراہا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کاکہناہے کہ خواتین اور معصوم بچوں کے اغوا میں ملوث ملزموں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائینگی۔ ذیشان رضا نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تفتیشی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...