لیسکو نادہندگان سے جولائی میں12 کروڑ 14 لاکھ ریکور

لیسکو نادہندگان سے جولائی  میں12 کروڑ 14 لاکھ ریکور

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو کی نادہندگان کیخلاف ریکوری مہم جاری، ایک ماہ کے دوران 12 کروڑ 14 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کرلی گئی ۔۔۔

لیسکو انتظامیہ نے اعداد وشمار جاری کردیئے ۔ جولائی کے دوران تمام سرکلز کے 936 نادہندگان سے ریکوری کی گئی 518 پرائیویٹ رننگ نادہندگان سے 6 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار کی ریکوری کی گئی 418منقطع کنکشنز سے 5 کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار وصول کئے ۔قصور سرکل ریکوری میں سرفہرست رہا، 243 نادہندگان سے 4 کروڑ 4 لاکھ 20 ہزار وصول ، شیخوپورہ سرکل نے 1 کروڑ 53 لاکھ 80 ہزار ،ناردرن سرکل نے 1 کروڑ 32 لاکھ 30 ہزار وصول کئے ،سنٹرل، ایسٹرن اور سدرن سرکلز نے بھی ایک کروڑ سے زائد ریکوری کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...