مریدکے: گھر پر فائرنگ سے زمیندار کی بیوی شدید زخمی

 مریدکے: گھر پر فائرنگ سے زمیندار کی بیوی شدید زخمی

مریدکے (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں آھدیاں میں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

رات گئے نواحی گائوں آھدیاں میں زمیندار سخی سلطان کے گھر پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکی بیوی صائمہ سلطان شدید زخمی ہو گئی جسے فوری مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیا لیکن جب پولیس نے فائرنگ کے واقعہ پر رپورٹ درج کرنے کیلئے خاتون سے آئی ڈی کارڈ لیا تو اس پر اسکا نام کینتھیولونا کے لکھا ہوا تھا جبکہ وہ کسی دوسرے ملک کی عجیب و غریب زبان بول رہی تھی۔ اسکے خاوند سخی سلطان نے بھی شناختی کارڈ والے نام کی تصدیق کی۔ پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...