لاکھوں کی وارداتیں، لڑکی گھر سے نقدی، زیورات سمیت اغوا

 لاکھوں کی وارداتیں، لڑکی گھر سے نقدی، زیورات سمیت اغوا

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)نارنگ منڈی اور گردونواح سے لاکھوں روپے، زیورات، موٹرسائیکل، بکریاں اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔

ایف جی کالونی میں 21سالہ لڑکی (ک)مبینہ اغوا جبکہ اسی دوران گھر سے 10 لاکھ روپے اور دو تولے زیورات بھی غائب پائے گئے ۔ گوریاں مغلاں میں چور نواز کے گھر سے 6لاکھ کے زیورات اور چار لاکھ لے گئے ۔ امانت پورہ کے فروٹ فروش نصیر سے محمدی والا روڈ پر ڈاکوؤں نے 40 ہزار اور موبائل چھین لیا۔ محلہ پیر بخاری میں حویلی میں سوئے فریاد کو دو افرادنے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور 85 ہزار نقدی چھین لی ،ریلوے سٹیشن سے جنڈیالہ کلساں کے رہائشی عبداﷲ کی موٹرسائیکل اورغوریاں مغلاں میں محمود بیگ کی بکریاں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...