مکہ معاہدہ ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پینل ڈسکشن
لاہور(اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، اجتماعی سلامتی، دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)لاہور کے زیر اہتمام مکہ معاہدہ: امن، سلامتی، استحکام کے موضوع پر منعقدہ پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پینل ڈسکشن میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ، سلمان غنی ودیگر نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments