واسا کے زیرِ انتظام 6 شہروں میں ترقیاتی کام شروع کرنیکا فیصلہ
شہروں میں چکوال، قصور، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن اور راجن پور شامل
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )صوبہ بھر میں تمام شہروں کو مساوی بنیادوں پر جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ورلڈ بینک کی جانب سے پنجاب انکلوسِو سٹیز پروگرام کیلئے 375 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کے وفد نے کارلو البرٹو کی قیادت میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل سے ملاقات کی اور پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب انکلوسِو سٹیز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 16 شہروں کو شامل کیا جائے گا، جبکہ واسا کے زیرِ انتظام 6 شہروں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں چکوال، قصور، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن اور راجن پور کو پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ پنجاب انکلوسِو سٹیز پروگرام کے تحت واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام میں نمایاں بہتری لائی جائے گی۔ منصوبے کے تحت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، واٹر سپلائی، سٹارم واٹر مینجمنٹ اور انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس سمیت بنیادی شہری سہولیات سے متعلق منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments