گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے 2لاکھ رجسٹریشن کارڈز کی ترسیل متاثر

گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے 2لاکھ رجسٹریشن کارڈز کی ترسیل  متاثر

کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے کے باوجود ڈلیوری میں تاخیر،رجسٹریشن کارڈز کی ڈلیوری کی ذمہ داری پاکستان پوسٹ کی ، جہاں پیکجنگ میٹریل کی کمی درست پتے فراہم کرنے کے باوجود رجسٹریشن کارڈز بروقت موصول نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا :شہری ، زیر التوا رجسٹریشن کارڈز کی ڈلیوری تیز کردی گئی :ایکسائز

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے دو لاکھ سے زائد رجسٹریشن کارڈز کی شہریوں تک ترسیل تاخیر کا شکار ہوگئی۔ کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے کے باوجود ڈلیوری میں تاخیر کے باعث بیک لاگ جمع ہوگیا ہے ۔محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق روزانہ تقریباً 15ہزار رجسٹریشن کارڈز پرنٹ کیے جا رہے ہیں اور پرنٹنگ کے عمل میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔ تاہم شہریوں تک کارڈز پہنچانے کا مرحلہ متاثر ہونے کے باعث دو لاکھ سے زائد کارڈز زیر التوا ہیں۔حکام کے مطابق رجسٹریشن کارڈز کی ڈلیوری کی ذمہ داری پاکستان پوسٹ کی ہے ، جہاں پیکجنگ میٹریل کی کمی کے باعث کچھ عرصے تک کارڈز کی ترسیل متاثر رہی۔ پیکجنگ میٹریل دستیاب ہونے کے بعد ڈلیوری کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ درست پتے فراہم کرنے کے باوجود رجسٹریشن کارڈز بروقت موصول نہ ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ زیر التواء رجسٹریشن کارڈز کی ڈلیوری تیز کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...