پانچویں تک ایکٹیویٹی بیسڈ کتابوں کا نیا نظام متعارف
پرائمری طلبہ کو نئی طرز کی کتابیں 2027کے تعلیمی سیشن سے پڑھائی جائینگی
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں پرائمری تعلیم کے نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری ، پہلی بار پانچویں جماعت تک طلبہ کیلئے ایکٹیویٹی بیسڈ کتابوں کا نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ نئی طرز کی کتابیں 2027 کے تعلیمی سیشن سے پڑھائی جائینگی جنکی تیاری نئے کریکولم کے مطابق شروع کر دی گئی ۔ روایتی نظام کو تبدیل کرکے طلبہ کو ایسی کتابیں فراہم کی جائینگی جن میں محض معلومات یاد کرنے کی بجائے سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے پر توجہ دی جائیگی۔پیکٹا حکام کے مطابق اس ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم کے ذریعے طلبہ کی عملی، تخلیقی اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ توجہ دیا جائیگا۔نئے نظام کا بنیادی مقصد پرائمری کلاسز کے طلبہ کو روایتی رٹہ سسٹم سے نکال کر سرگرمیوں اور عملی مشاہدے کے ذریعے تعلیم کی طرف لانا ہے ۔ کلاس روم میں طلبہ کی شمولیت بڑھانے کیلئے کتابوں میں ایسی سرگرمیاں شامل کی جائینگی جو بچوں کو خود سیکھنے اور سمجھنے کے مواقع فراہم کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments