لاکھوں کی پتنگیں ، ڈور برآمد، 3 ڈیلر گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے لاہور میں پتنگوں و ڈور کی بڑی ترسیل ناکام بنا کر 3 بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز کوگرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق باغبانپورہ پولیس نے دوران ناکہ بندی محمور بوٹی مشکوک ڈالے کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے ڈالے کو بھگانے کی کوشش کی پولیس نے اپنے اپکو محفوظ رکھتے ہوئے ملزمان خالد، عظیم خان اور جلال خان کو لاکھوں مالیت کی 06 ہزار سے زائد پتنگیں، 60 ڈور کے پنے اور 210 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور ڈالے سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments