تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری
سوالیہ پرچوں میں آسان، مشکل اور نہایت مشکل سوالات شامل ہونگے
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام کو جدید، شفاف اور طلبہ کی صلاحیتوں کے مطابق بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سوالیہ پرچوں کی تیاری سے لے کر مارکنگ اور نتائج کے اجرا تک پورے امتحانی نظام میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ نئی اصلاحات کے تحت سوالیہ پرچوں میں آسان، مشکل اور نہایت مشکل سوالات شامل کیے جائیں گے جبکہ مارکنگ کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری کرلی گئی ہے ۔حکام کے مطابق سوالیہ پرچوں کی تیاری، مارکنگ اور نتائج کے اجرا سمیت امتحانی عمل کے مختلف مراحل میں اصلاحات کی جائیں گی۔نئے نظام کے تحت سوالیہ پرچوں میں طلبہ کی مختلف صلاحیتوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔پرچوں میں آسان، مشکل اور نہایت مشکل نوعیت کے سوالات شامل کیے جائیں گے ۔سوالیہ پرچوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ آئٹم بینک تیار کیا جائے گا۔امتحانی اصلاحات کا دائرہ صرف پرچوں کی تیاری تک محدود نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments