رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1417 افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے کرایہ داروں کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔
لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 1417 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں 1057 مقدمات بھی درج کیے گئے ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی شناخت اور ان کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کرایہ داری کی رجسٹریشن نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments