مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان

 مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری ،تقرری کی سفارش

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان اور کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔ ٹیپا، ایل ڈی اے ، محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں سب انجینئر سول کی 10 اسامیوں پر 38 ،محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ، میونسپل آفیسر پلاننگ کی 8 اسامیوں پر 29،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ انجینئر کی 5 اسامیوں پر5 ،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینو ٹائپسٹ کی 3 اسامیوں پر3 ،بورڈ آف ریونیو پنجاب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی پرایک اورپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے بیورو آف سٹیٹسٹکس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 4 اسامیوں پر4 امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر پنجاب حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...