مرکزی مسلم لیگ کا 433 یونین کونسلز میں امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام اہم تنظیمی اجلاس جنرل سیکرٹری لاہور چودھری حمید الحسن گجر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں لاہور کے تحصیلی صدور۔۔۔
، جنرل سیکرٹریز اور دیگر تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں تنظیمی امور، آئندہ سیاسی حکمت عملی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کی تمام 433 یونین کونسلز میں امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments