عید میلادالنبی کے جلوسوں محافل کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

عید میلادالنبی کے جلوسوں  محافل کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

لاہور(کرائم رپورٹر)جشن عید میلادالنبی ؐکے موقع پر شہر بھر میں برآمد ہونے والے جلوسوں اور محافل کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے ۔ ٹریفک انتظامات کی نگرانی زونل ایس ایس پیز کریں گے۔۔۔

 ، جبکہ 16 ڈی ایس پیز، 400 انسپکٹرز اور 1400 سے زائد ٹریفک وارڈنز و پٹرولنگ افسران فرائض انجام دیں گے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور میں پانچ بڑے جلوس برآمد ہوں گے ۔ سب سے بڑا جلوس نوری بلڈنگ ریلوے سٹیشن سے برآمد ہو کر داتا دربار پہنچے گا، جبکہ دہلی گیٹ سے آنے والا جلوس بھی داتا دربار پہنچے گا۔ اسلام پورہ آخری مسجد اور شیلر چوک باغبانپورہ سے برآمد ہونے والے جلوس بھی داتا صاحب پہنچیں گے ۔داتا صاحب سے برآمد ہونے والا جلوس مسجد رحمت اللعالمین، بیٹری سٹاپ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق جلوسوں کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ریلوے سٹیشن سے لنڈے آنے والی ٹریفک کو ریلوے روڈ، آؤٹر سرکلر روڈ سے آنے والی ٹریفک کو اک موریہ اور آزادی فلائی اوور جبکہ ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے آؤٹ فال روڈ کی جانب بھجوایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...