لڑائی کرنیوالا کانسٹیبل ساتھی سمیت گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ میں ٹرانسپورٹ اڈے پر لڑائی جھگڑا کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ چار روز قبل پیش آیا تھا،پولیس کانسٹیبل ریاض احمد پر ٹرانسپورٹ اڈے پر جا کر رقم طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رقم نہ دینے پر ریاض احمد اور اس کے ساتھی پر مبینہ طور پر تشدد کرنے کا بھی الزام ہے۔ ریاض احمد کے ساتھی پر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے کا بھی الزام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments