یومِ دفاع پر مرکزی مسلم لیگ کاجلوس
لاہور (اے پی پی) یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
شرکا نے قومی پرچم تھام کر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ریلی کی نمایاں خصوصیت لاہور کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرایا جانا تھا،قومی پرچم کے سائے تلے شرکا نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور سربلندی کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments