ٹاؤن ہال میں یوم دفاع، ہلالِ استقلال پرچم کشائی کی تقریب

 ٹاؤن ہال میں یوم دفاع، ہلالِ  استقلال پرچم کشائی کی تقریب

لاہور(این این آئی)ٹاؤن ہال میں 6ستمبر یوم دفاع ہلال استقلال پرچم کشائی کی پر وقار پرعزم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں کمشنر لاہور نعمان یوسف، ڈی سی لاہور علی اعجاز اور پاک افواج افسران نے شرکت کی۔کمشنر کو گلدستے پیش کئے گئے ۔ تقرب کے آغاز میں قومی سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا اور 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے سائرن بجایا گیا۔ یوم دفاع تقریب میں پولیس دستہ و بینڈ نے خوبصورت انداز میں سلامی پیش کی، پولیس بینڈ کی دھنوں و مارچ اور نغموں نے فضا کو قومی جذبے سے سرشار کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...