جامعہ پنجاب:داخلوں کا دوسرا مرحلہ شروع،خالی نشستیں پُر کی جائینگی
لاہور (عاطف پرویز سے )پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے پہلے مرحلے کے بعد بھی ہزاروں نشستیں خالی رہ گئیں، انتظامیہ نے خالی نشستوں کو پُر کرنے کیلئے آج سے داخلوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔
،امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ رواں سال مختلف ڈگری پروگرامز میں 21 ہزار سے زائد نشستیں مختص کی گئی تھیں تاہم پہلے مرحلے میں 12 ہزار سے زائد طلبہ ہی داخلہ لے سکے ۔ذرائع کے مطابق داخلوں کیلئے رواں سال ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تاہم بعض پروگرامز میں طلبہ کی کم دلچسپی پرمختص نشستیں پُر نہ ہوسکیں۔ پہلے مرحلے میں داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد گزشتہ سال دونوں مراحل میں داخلہ لینے والے طلبہ کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ہزاروں خالی نشستوں کو پُر کرنے کیلئے داخلوں کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جا رہاہے ۔ دوسرے مرحلے میں انہی ڈگری پروگرامز میں داخلے دئیے جائینگے جہاں نشستیں تاحال خالی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments