پراسیکیوشن، ویمن پروٹیکشن کا مشترکہ کوششیں مؤثر بنانیکا فیصلہ

پراسیکیوشن، ویمن پروٹیکشن کا مشترکہ کوششیں مؤثر بنانیکا فیصلہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)خواتین کو انصاف کی فراہمی اور قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے اہم پیش رفت، پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں وزیر پراسیکیوشن پنجاب رانا بلال احمد اور چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان راجہ خرم شہزاد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے ، خواتین سے متعلق مقدمات میں مؤثر قانونی کارروائی اور بروقت انصاف یقینی بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔شرکا نے خواتین کے مقدمات میں باہمی رابطہ کاری اور قانونی معاونت مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ خواتین کو انصاف کی فراہمی اور ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...