ملتان روڈ کو بند روڈ، بابو صابو سے ملانے کی سڑک بنانیکی تجویز
نئے داخلی و خارجی راستے کا تفصیلی اور جامع منصوبہ تیار کرنے کا عمل شروع
لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے شہر کے موجودہ داخلی و خارجی راستوں کے متبادل کی ضرورت بڑھا دی ہے، جس پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نئے روٹ کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ منصوبے کے مطابق ملتان روڈ کو بند روڈ اور بابو صابو سے ملانے کیلئے ایک نئی سڑک تعمیر کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ ایل ڈی اے نے نئے داخلی و خارجی راستے کا تفصیلی اور جامع منصوبہ تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی منصوبہ بندی کے تحت نئے روٹ پر دو رویہ سڑک تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔
نئے روٹ کا ایک اہم مقصد ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو لاہور سے باہر نکلنے کیلئے براہِ راست اور متبادل راستہ فراہم کرنا ہے ۔مجوزہ سڑک ملتان روڈ کی ٹریفک کو بابو صابو اور موٹروے کی جانب جانے کے لیے نسبتاً آسان رسائی دے گی۔لاہور کے موجودہ بڑے داخلی و خارجی راستوں میں ٹھوکر نیاز بیگ، فیروزپور روڈ، کاہنہ اور راوی پل شامل ہیں، جہاں ٹریفک کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ایسے میں ملتان روڈ کی ٹریفک کیلئے نیا روٹ متبادل گزرگاہ کے طور پر تیار کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments