ایل ڈی اے میں اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام

 ایل ڈی اے میں اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام

ڈی جی کا اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا دورہ ،اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں ٹاؤن پلاننگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر قائم کردیا گیا ہے ، جس کا مقصد ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ کو کارپوریٹ طرز پر اپ گریڈ کرنا ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز اور چیف ٹاؤن پلانرز نے انہیں سنٹر کے امور اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔نئے پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر میں ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ سے متعلق افسران کو ایک ہی جگہ تعینات کیا جائے گا، تاکہ منصوبہ بندی اور ڈیزائن سے متعلق امور کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا جاسکے ۔ڈی جی ایل اے طاہر فاروق کا کہناہے کہ ایل ڈی اے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، فیلڈ میں ہونے والی سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ ہوگی اور جو لوگ ایل ڈی اے کا نام استعمال کرکے شہریوں کو گمراہ کررہے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...