چالان پر شہری نے موٹرسائیکل سڑک پر پٹخ دی، وارڈنز کو دھمکیاں

چالان پر شہری نے موٹرسائیکل سڑک پر پٹخ دی، وارڈنز کو دھمکیاں

لاہور (آن لائن) مغلپورہ پل پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار شہری نے چالان کرنے پر طیش میں آ کر موٹرسائیکل سڑک پر پٹخ دی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ شہری نے چالان پر سیخ پا ہو کر موٹرسائیکل گرادی اور وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ مذکورہ شہری پہلے بھی 3 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے اور ایک مرتبہ سگنل کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو چکا ہے ۔سی ٹی او نے فوری نوٹس لیکر سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...