علما قرآن وحدیث سے لوگوں کی اصلاح کریں :عبد الغفار روپڑی

علما قرآن وحدیث سے لوگوں کی  اصلاح کریں :عبد الغفار روپڑی

لاہور (سیاسی نمائندہ) مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جماعت اہلحدیث لاہور کی مجلسِ شوریٰ و عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ علما قرآن وحدیث سے لوگوں کی اصلاح کریں۔۔۔

 فرقہ واریت نوجوانوں کو اسلام سے دور کر رہی ہے ،حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے قابلِ مزمت ہیں، جماعت اہلحدیث تحفظ حرمین شریفین کانفرنس کرائے گی۔ہمیں ملکر معاشرے میں جہالت کے خاتمے کیلئے دعوت و تبلیغ کا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں نو منتخب امیر پروفیسر حافظ سعید عمران ،مولانا حافظ عبد الوحید شاہد ،مولانا شکیل الرحمٰن ناصر ،مولانا سلمان شاکر، قاری فیاض ،مولانا بشیر سلفی، مولانا نصراللہ بھٹی ،مولانا سلیم ،مولانا سلمان عادل، حافظ احمد روپڑی اور کارکنان نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...