جے یو آئی کے 3 ڈویژنز کے امرا و نظما اورذمہ داران کا اجلاس

جے یو آئی کے 3 ڈویژنز کے امرا و نظما اورذمہ داران کا اجلاس

حکومت ناکام:اسعد محمود،مولانا فضل الرحمن 15 اکتوبر کو نیالائحہ عمل دینگے :امجد خان

لاہور (سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے جے یو آئی ملتان ،ڈی جی خان ،بہاولپور ڈویژن کے امرا و نظما اورذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ اسمبلیاں اپنی افادیت کھو چکی ہیں، عوام کا ان پر اعتماد نہیں رہا اور غیر ضروری مسائل میں قوم کو الجھایا جا رہا ہے ۔نئے صوبوں کا شوشہ بھی مخصوص مقاصد کے تحت چھوڑا گیا ہے ۔ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ اس موقع پرصوبائی امیر مولانا امجد خان نے کہا حکومت کے پاس اتنی قوتِ فیصلہ بھی نہیں کہ وہ قومی مسائل پر واضح مؤقف اختیار کر سکے، ایسا لگتاہے وزیر داخلہ ہی حکومت چلا رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔ قوم کا مسئلہ نئے صوبوں کا نہیں وہ دو وقت کی روٹی مانگتے ہیں۔15 اکتوبر کو قاسم باغ ملتان میں مفکرِ اسلام مولانا مفتی محمودؒ کانفرنس سے خطاب میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دینگے ۔حافظ نصیر احرار نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کانفرنس کی بھرپور تیاری کریں، عوام سے رابطے بڑھائیں ۔ مولانا عامر محمود ،نور خان ہانس ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...