15 ڈاکٹروں کے میڈیکل لائسنس اور رجسٹریشن 6 ماہ کیلئے معطل

15 ڈاکٹروں کے میڈیکل لائسنس  اور رجسٹریشن 6 ماہ کیلئے معطل

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پنجاب کے 15 ڈاکٹروں کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے۔۔۔

 ان کے میڈیکل لائسنس اور رجسٹریشن 6 ماہ کے لیے معطل کر دی ہے ۔پی ایم ڈی سی کی ڈسپلنری کمیٹی نے شواہد اور فریقین کا مؤقف سننے کے بعد متفقہ فیصلہ جاری کیا۔ ڈاکٹروں پر مریضوں کے علاج میں خلل ڈالنے ، او پی ڈیز بند رکھنے اور ہڑتالوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے ۔ ڈاکٹرز میں عارف عزیز، ڈاکٹر شعیب نیازی، ڈاکٹر فخر منیر سیال، ڈاکٹر ندیم ثاقب، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر عامر بشیر، ڈاکٹر اسجد سلمان، ڈاکٹر ارسلان رضا، ڈاکٹر سلیمان غفور، ڈاکٹر اسامہ بن سعید، ڈاکٹر احمد یار، ڈاکٹر کاشف سعید، ڈاکٹر حامد ارشد، ڈاکٹر حسیب الرحمٰن اور ڈاکٹر سلمان حسیب شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...