واسا: 128میں صرف 9سٹیشنز کی سولر پرمنتقلی کاآغاز
مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ بنی ہوئی :ذرائع
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں سیوریج کے نکاس کے لیے واسا کے 128 ڈسپوزل اور لفٹ سٹیشنز مسلسل کام کر رہے ہیں، جہاں پمپنگ کے ذریعے شہر کا گندا پانی دریائے راوی تک منتقل کیا جاتا ہے ۔128 میں سے صرف 9 مقامات پر سولر سسٹم کی تنصیب کا آغاز کیا جا سکا ہے ، جبکہ شہر کے 119 دیگر سٹیشنز بدستور لیسکو کی سپلائی سے چلائے جا رہے ہیں۔واسا کے ڈسپوزل سٹیشنز کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے 3736 کلو واٹ سولر پینلز کی ضرورت قرار دی گئی ہے ، تاہم مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی منصوبے کی توسیع میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے دور میں واسا کی سولر پینلز کی سمری بھی منظور نہ ہو سکی، جس کے باعث سولرائزیشن کا منصوبہ مطلوبہ رفتار سے آگے نہ بڑھ سکا۔اب ایم ڈی واسا نے سولرائزیشن کے لیے فنڈز کے حصول کی غرض سے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھجوا دی ہے ۔واسا کی جانب سے لفٹ سٹیشنز سمیت دیگر تنصیبات کو بھی سولر توانائی پر منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments