نیوکیمپس میں 15سے 17اکتوبر تک کتاب میلہ منعقد ہوگا
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں 15 سے 17 اکتوبر تک تین روزہ کتاب میلہ منعقد ہوگا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے۔۔
زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ 15 اکتوبر سے نیو کیمپس میں شروع ہوگا۔ تین روز تک جاری رہنے والے کتاب میلے میں مختلف پبلشرز کی جانب سے کتابوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔کتاب میلے کے سٹالز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پلاٹینم کیٹیگری کے سٹال کی فیس 68 ہزار روپے ، ڈائمنڈ کیٹیگری کی 48 ہزار جبکہ گولڈ کیٹیگری کے سٹال کی فیس 36 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments