سائلنسر نکال کر خوف و ہراس پھیلانے والی گاڑی پکڑی گئی

سائلنسر نکال کر خوف و ہراس پھیلانے والی گاڑی پکڑی گئی

ملزم نے سوشل میڈیا پر شعبدہ بازی پر مبنی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رکھی تھیںڈرائیور کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں تعزیراتی دفعات کے تحت مقدمہ درج

 لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں روڈ ریج، ہلڑبازی، خطرناک ریسنگ، ڈرفٹنگ اور سائلنسر نکال کر خوف و ہراس پھیلانے والے منچلوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا شہر میں کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈرائیور کو دوبارہ مال روڈ پر خطرناک ڈرائیونگ اور ڈرفٹنگ کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈرائیور کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں تعزیراتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے ، جبکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر خطرناک ڈرائیونگ اور شعبدہ بازی پر مبنی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔

اس کے علاوہ رات گئے سائلنسر نکال کر شور مچانے اور شہریوں کا سکون برباد کرنے پر 2 ہیوی بائیکرز کے خلاف بھی سخت قانونی ایکشن لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ روڈ بلاک کرنے ، روڈ ریج اور خطرناک ڈرائیونگ سے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ایسے عناصر کی فوری نشاندہی کریں تاکہ قانون شکنوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جا سکے ۔قانون پر عملدرآمد کیلئے سختی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...