گرانٹس کے کیسز التوا کا شکار ، ہزاروں ورکرز کو مشکلات
ورکرز ویلفیئر فنڈ کے پورٹل پر اپ لوڈ 7ہزار درخواستیں پروسیس نہ ہوسکیں
لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب میں ہزاروں ورکرز کی گرانٹس کے کیسز التوا کا شکار ہوگئے ۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی 7ہزار سے زائد گرانٹس کی درخواستیں تاحال پروسیس نہ ہوسکیں۔ میرج، ایجوکیشن اور ڈیتھ گرانٹس کیلئے درخواست دینے والے ورکرز کو مشکلات کا سامنا جبکہ پورٹل پر نئی درخواستیں جمع کرانے میں بھی مسائل کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ ہزاروں ورکرز مالی معاونت کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق ورکرز ویلفیئر فنڈ کے پورٹل پر 7ہزار سے زائد گرانٹس کی درخواستیں تاحال پروسیس نہ ہونے پر ورکرز کو اپنی گرانٹس کے حصول کیلئے انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ ورکرز کا شکوہ ہے کہ پورٹل پر درخواست جمع کرانے اور اسکی پروسیسنگ میں مسائل پیش آ رہے ہیں۔ ورکرز نے مطالبہ کیا ہے کہ زیر التوا درخواستوں کو جلد نمٹایا جائے اور پورٹل کے تکنیکی مسائل مستقل بنیادوں پر حل کیے جائیں۔دوسری جانب ورکرز ویلفیئر فنڈ حکام کا کہنا ہے کہ پورٹل پر موصول شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔ زیر التوا گرانٹس کے کیسز کو جلد نمٹانے کیلئے اقدامات بھی جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments