4اہم شاہراہوں سے کمرشل فیس وصولی کاتخمینہ پورانہ ہوسکا
7ارب کا تخمینہ لگایا گیا،شعبہ ٹاؤن پلاننگ 6ماہ میں صرف8کروڑ ریکور کر سکا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور میں کمرشلائزیشن کے ذریعے ریونیو بڑھانے کیلئے 4 اہم شاہراہوں کو 6 ماہ قبل کمرشل زون قرار دیا گیا تاہم مقررہ مدت میں کمرشل فیس کی مکمل وصولی نہ ہوسکی۔ایل ڈی اے نے ان چاروں شاہراہوں سے کمرشل فیس کی مد میں 7ارب روپے ریونیو کا تخمینہ لگایا مگر شعبہ ٹاؤن پلاننگ ابتک صرف 8 کروڑ کی ریکوری کر سکا ۔کالج روڈکوغازی چوک سے یو ای ٹی گول چکر تک کمرشل قرار دیا گیا۔ ڈیفنس روڈ پر بھوبتیاں چوک سے کاہنہ تک شاہراہ کو کمرشل زون میں شامل کیا گیا ، 250 املاک سے کمرشل فیس وصولی نہ ہوسکی۔برکی روڈ، رنگ روڈ سے بی آر بی کینال تک کمرشل قرار دینے کے باوجود متوقع ریونیو حاصل نہ ہوسکاجبکہ جی ٹی روڈ پر قائد اعظم انٹرچینج سے بی آر بی کینال تک کا حصہ بھی کمرشل زون قرار دیا گیا ۔گنجان آباد جی ٹی روڈ پر موجود املاک سے بھی مکمل کمرشل فیس وصولی نہ ہوسکی۔ ایل ڈی اے نے 6 ماہ کے دوران چاروں شاہراہوں پر صرف 732 املاک کو کمرشل فیس کیلئے نوٹسز جاری کیے ۔ریونیو ریکوری میں کمی پرایل ڈی اے انتظامیہ نے نئی کمرشل ہونیوالی شاہراہوں کا ازسرنو سروے مکمل کر لیا، جسکے بعد واجبات کی نشاندہی اور وصولی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ایل ڈی اے انتظامیہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے مقررہ کمرشلائزیشن ریونیو اہداف حاصل کیے جائینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments