دوہرے قتل پرعمر قید کی سزا پانے والا ملزم ہائیکورٹ سے بری

 دوہرے قتل پرعمر قید کی سزا پانے  والا ملزم ہائیکورٹ سے بری

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے دوہرے قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم علی رضا عرف ٹوکا کو بری کردیا ۔۔

۔جسٹس امجد رفیق نے ملزم کی اپیل پر سماعت کی ۔ملزم کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔ملزم کیخلاف تھانہ گوجرانولہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے 2025 میں عمر قید کی سزا سنائی۔ ملزم پر شہری اعجاز اور بنیامین کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔پراسیکیوشن نے اپیل کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ اپیل کو خارج کیا جائے۔ ملزم کو درست اور قانون کے مطابق سزا ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...