ڈی ایچ او ایچ آر آفس کاسپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے پکڑاگیا

ڈی ایچ او ایچ آر آفس  کاسپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے پکڑاگیا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )سی ای او ہیلتھ آفس لاہور میں کرپشن بے نقاب ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کامیاب ٹریپ آپریشن کرتے ہوئے۔۔۔

 ڈی ایچ او ایچ آر آفس کے سپرنٹنڈنٹ کو 25 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق متاثرہ شہری نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو تحریری درخواست دی تھی کہ سی ای او ہیلتھ آفس میں تعینات سپرنٹنڈنٹنے سرکاری کام کے عوض 50 ہزار رشوت طلب کی ۔ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا جسکے مطابق شہری اور ملزم میں 25 ہزار میں سوداطے ہوا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی زیر نگرانی ٹیم نے ملزم کو رشوت کی رقم وصول کرتے گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...