بوریوالا اراضی تنازعات، سکروٹنی کمیٹی کا 20درخواستوں کاجائزہ

بوریوالا اراضی تنازعات، سکروٹنی کمیٹی کا 20درخواستوں کاجائزہ

کمیٹی نے ریونیو ریکارڈ ،شواہد کی روشنی میں سفارشات تیار کرنے کا عمل شروع کردیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا جواد حسین، ڈی ایس پی عمران ٹیپو، ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک ظفر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل بوریوالا سے متعلق 20 درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور زمینوں کے تنازعات سے متعلق درخواست گزاروں کے کیسز کی فرداً فرداً سماعت کی گئی۔ کمیٹی نے متعلقہ معاملات کی تحقیقات، ریونیو ریکارڈ اور دستیاب شواہد کی روشنی میں سفارشات مرتب کیں۔ کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات ٹربیونل کو بھجوائی جائیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق زمینوں کے تنازعات کے حل کیلئے حقائق پر مبنی سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے زمین کی ملکیت، قبضے اور دیگر ریونیو ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات اور درست حقائق کی بنیاد پر سفارشات کی تیاری انصاف کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے ۔ شہریوں کے مسائل کے ازالے اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...