ای بائیک سکیم درخواستوں پر طلبہ کے کوائف کی تصدیق کا فیصلہ

 ای بائیک سکیم درخواستوں پر طلبہ کے کوائف کی تصدیق کا فیصلہ

ڈی ای اوز فوکل پرسن مقرر، ڈیٹا کی تصدیق متعلقہ سربراہ ادارہ سے کرانے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں طلبہ کیلئے ای بائیک سکیم کے تحت موصول درخواستوں میں دئیے گئے کوائف کی تصدیق کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تمام اضلاع کے ڈی ای اوز سیکنڈری ایجوکیشن کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق متعلقہ سربراہ ادارہ سے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ درخواستوں کی جانچ صرف سرکاری ریکارڈ کی بنیاد پر ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق غیرمصدقہ معلومات یا زبانی دعوئوں پر کسی امیدوار کی تصدیق نہیں کی جائے گی، سرکاری ریکارڈ کو ہی حتمی بنیاد بنایا جائے گا۔تصدیق شدہ ڈیٹا کو سرکاری ریکارڈ سے چیک کیا جائے گا، کوائف میں کسی بھی قسم کے تضاد کی نشاندہی کرنا بھی ڈی ای اوز کی ذمہ داری ہوگی۔حکام نے ای بائیک اسکیم کی درخواستوں کی تصدیق مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...