ایکسائز کی رواں مالی سال ٹیکسز کاساڑھے 35ارب وصول

 ایکسائز کی رواں مالی سال ٹیکسز کاساڑھے 35ارب وصول

پہلی سہ ماہی میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 16 ارب 50 کروڑ کی وصولی

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ ایکسائز پنجاب نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مختلف ٹیکسز کی مد میں 35 ارب 50 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔ محکمہ ایکسائز کے مجموعی سالانہ ریکوری ہدف 124 ارب روپے کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً 28.6 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا۔محکمہ ایکسائز کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 16 ارب 50 کروڑ روپے وصول کیے گئے ، جبکہ پراپرٹی ٹیکس کا رواں مالی سال کے لیے سالانہ ہدف 42 ارب روپے مقرر ہے ۔اسی طرح موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 16 ارب 70 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی۔ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں سالانہ ریکوری کا ہدف 72 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ پراپرٹی ٹیکس اور موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 33 ارب 20 کروڑ روپے وصول ہوئے ، جبکہ دیگر ٹیکسز کی مد میں بھی ریکوری کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کی ریکوری کے بعد رواں مالی سال کے باقی تین سہ ماہیوں میں 88 ارب 50 کروڑ روپے مزید وصول کرنا ہوں گے ۔ تاکہ 124 ارب روپے کا مجموعی سالانہ ہدف حاصل کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...