پنجاب:پچھلے ماہ 8 لاکھ شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید

پنجاب:پچھلے ماہ 8 لاکھ شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید

لاہور(کرائم رپورٹر) گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں 8 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 لاہور میں ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ، 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے جبکہ 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ۔ 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی، جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے ۔ 3 ہزار 600 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...