ٹریفک :مختلف مقامات پر انتباہی بورڈز نصب لگانے کا فیصلہ
ٹریکٹر ٹرالی یا دیگر لوڈر وہیکل بغیر ترپال کے سڑکوں پر نظر نہ آئے :سی ٹی او
لاہور (کرائم رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ روڈ، محفوظ پنجاب ویژن کے تحت لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک افسران کے اجلاس میں شہر میں ٹریفک انتظامات اور اصلاحات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دیں۔سی ٹی او لاہور نے پیدل سڑک عبور کرنے والے شہریوں کے لیے آگاہی مہم چلانے اور مختلف مقامات پر انتباہی بورڈز نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اجلاس میں مال بردار گاڑیوں، ریت، مٹی اور دیگر بھوسہ وغیرہ لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی بھی ٹریکٹر ٹرالی یا دیگر لوڈر وہیکل بغیر ترپال کے سڑکوں پر چلتی نظر نہ آئے ۔ سی ٹی او لاہور نے تمام کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس بھی چیک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments