واپڈ اٹاؤن :سکول کے باہر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں سکول کے باہر اسلحہ کی نمائش کر کے شہری کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے آنے والے شہریوں میں گاڑی جلدی ہٹانے پر بحث ہوئی۔ جس پر ملزم زین العابدین نے بحث کے دوران پسٹل نکال کر دوسرے شہری کو ہراساں کیا۔اطلاع ملنے پر ستوکتلہ پولیس نے واقعہ کی ویڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور 3 زندہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments