دہشت گردی کا مقابلہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے ہی کیا جاسکتا:عظیم جاوید
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کا مقابلہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے ہی کیا جاسکتادہشت گرد عناصر اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے اسلام کے پرامن تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسلام انسانیت، امن، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور کسی بے گناہ انسان کی جان لینا اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اور افواج پاکستان، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں نے ملک کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور تمام سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ، دہشت گردی کسی ایک ملک یا خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے جس کا مقابلہ مشترکہ حکمت عملی، مؤثر انٹیلی جنس تعاون اور ریاستی اداروں کے درمیان مربوط اقدامات کے ذریعے کیا جاسکتا ہے ، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کی پالیسی اختیار کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments