کھادبجلی تیل سستا، امدادی قیمت بڑھائی جائے :کسان بورڈ

کھادبجلی تیل سستا، امدادی قیمت بڑھائی جائے :کسان بورڈ

مطالبات منظور نہ ہوئے تو 5نومبرکو احتجاج،حافظ نعیم کے لانگ مارچ میں شرکت کرینگے

لاہور (کامرس رپورٹر سے )کسان بورڈ کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران اجناس کی امدادی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ کھاد بجلی اورتیل بھی سستا کیاجائے ورنہ 5 نومبر کو ملک گیر احتجاج کرینگے ۔ انہوں نے کہا حکومت فوری طورپر گندم کی امدادی قیمت 5 ہزار اورگنے کی 700 روپے فی من مقرر کرے ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو 5 نومبرکو مال روڈ پر کسان مارچ کرینگے ۔ پٹرول، ڈیزل پر لیوی ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے ، ڈیزل اور ڈی اے پی یوریا کھادوں کی قیمتیں بھی کم کی جائیں ،گھریلو و زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی سستی کی جائے ۔ زراعت کیلئے کم ازکم 10 فیصد بجٹ رکھا جائے جس سے تمام زرعی اِن پٹس سستے ہو جائینگے ،بجٹ خسارہ ختم ہوجائیگا ۔ بھارت میں دوسال کیلئے 22فصلوں کی سپورٹ پرائس کا د اعلان ہوا، ہمارے ہاں مافیاز گندم اور گنے کی سپورٹ پرائس میں بڑی رکاوٹ ہیں ،حکومت نے کسانوں کی پیداوار کا جائز منافع نہ دیا تو کسان بورڈکی 200 گاڑیوں کا قافلہ حافظ نعیم الرحمن کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...