انسداد سموگ : 858 گاڑیوں کو جرمانے

انسداد سموگ : 858 گاڑیوں کو جرمانے

لاہور(این این آئی)سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی نے کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا، 4روز میں سموگ کا باعث بننے والی 2ہزار سے زائد ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئیں۔

دھواں چھوڑنے والی 1085 گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی، 858کو جرمانے کئے گئے۔جبکہ 227کو وارننگز جاری کی گئیں۔ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور دیگر ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر 370 ای چالان بھی جاری کیے گئے ۔بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانیوالی 389گاڑیوںکو جرمانے اور 222کو وارننگز جاری کی گئیں۔ بار بی کیو پوائنٹس اور چمنیوں سے دھوئیں کے اخراج کی پر 102کوکاروباری مراکز کو وارننگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...